جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت مزید ناساز ، اسپتال منتقل کر دیا گیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبعیت مزید ناساز ، اسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصٰیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبعیت کورونا کے باعث مزید ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ۔ زرائع نے مزید بتایا کہ انہیں مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے
Load/Hide Comments


