کوئٹہ کے نواحی علا قے سے ایک شخص کی لاش بر آمد
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ابراہیم نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جسم پر خنجروں کے سنگین وار تھے، ذرائع کے مطابق ابراہیم نامی شخص کو خنجروں کے وار سے قتل کرکے لاش پھینک دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس سے پرقاری محمد ابراہم کی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو لیکر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ اس سلسلے میں پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے
Load/Hide Comments


