ہمارے سیکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے،افغان صدر

کابل:افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہمارے سیکیورٹی پلان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، سیکیورٹی پلان کیتحت آئندہ 6 ماہ میں صورتحال قابو میں آجائیگی۔

اشرف غنی نے قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب میں کہا کہ حالیہ صورتحال غیر ملکی افواج کے فوری انخلا کے فیصلے کے باعث ہوئی، آج ہمارے لوگ جارحیت کی واضح حالت میں ہیں، جارحیت اور جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہماری جیت کیلئے واحد راستہ صرف اتحادہے، افغان خواتین کویقین دلاتاہوں، قوم انکی حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں