ایمسٹرڈیم، یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے 565فٹ کی بلندی سے نیچے گر کر ہلاک

ایمسٹر ڈیم:ایک خوفناک حادثے میں ایک مشہور ڈینش یو ٹیوبرپہاڑی ڈھلوان سے المناک طور پر گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیس سالہ البرٹ ڈیرلینڈ کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا اطالوی الپس کے فورسیلا پانا علاقے میں اپنے چینل کے لیے ایک ویڈیو بنا رہا تھا جہاں وہ حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بڑے دکھ میں ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ ان کے چاہنے والے جانیں کہ کیا ہوا۔یوٹیوب چینل کے لیے کنٹینٹ بنانے والا نوجوان 656 فٹ کی بلندی سے وال گارڈینا کے مانٹ سیسڈا سے گر کر دم توڑ گیا۔آنجہانی نوجوان نے فروری 2016 میں یوٹیوب میں شمولیت اختیار کی۔ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر اس کے چینل کے 171،000 سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 233،000 سے زیادہ فالوورز ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں