افغان فورسز کے ہاتھوں ایک ہی دن میں 455 جنگجو ہلاک

کابل:افغان وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15صوبوں میں افغان فورسزکے آپریشن کے دوران 455 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ افغان فورسز نے ننگرہار، پکتیا، پکتیکا، لوگر، قندھار، ہرات، فاریاب میں آپریشن کیے۔افغان فورسز نے جوزجان، بلخ، سمنگان، ہلمند، تخار، قندوز، بغلان، کاپیسا میں بھی آپریشن کئے۔ دوسری جانب امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کیساتھ کام کرنے والے افغانوں کیلئے ہوگا، امریکی فنڈڈ پروجیکٹس غیرملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں