ضلع مستونگ میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز

مستونگ:ضلع مستونگ میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیومہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمحمدانور گولہ،ڈپٹی ڈی ایچ او محمدسلیم رئیسانی،سراوان پریس کلب کے صدر فیض جان درانی،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر پولیومہم ڈاکٹر عبدالسلام زہری،ڈبلیوایچ او کے نمائندے و پولیو ایریڈیکیشن آفیسر مستونگ ڈاکٹر نوید بادینی فوکل پرسن ڈی سی آفس آغارحمت شاہ و دیگر نے بھی بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے۔ضلع بھر میں 48 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے معصوم بچے عمر بھر کے لئے معذوری کا شکار ہوکر معاشرے کے اوپر بوجھ بن جاتے ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہاکہ پولیو قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ضلع بھر میں میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ میں خود روزانہ کی بنیاد پر مہم کی مانیٹرنگ کرونگا جہاں بھی ضرورت پڑے گی ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ قومی مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو ایک موزی مرض ہے جس بچے ہمیشہ کیلئے دوسروں پر بوج بن جاتیہیں۔عوام سیاسی و سماجی رہنما اور علما کرام مہم کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں،درین اثناء ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے شعبہ حادثات و دیگر شعبوں کو معائنہ کیا شعبہ حادثات میں ایمرجنسی کے مریض کے لواحقین سے حال احوال اور مریض کا فوری علاج کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں