بلوچستان اسمبلی کا اجلا س کل ہوگا

کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں سرکاری کاروائی نمٹائی جائیگی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان بورڈ آف ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2021پیش کیا جائیگا جبکہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی تیاریوں و آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا خصوصی مطالعہ آڈٹ برائے سال 2017-18،موسمیاتی تبدیلی،ماحولیات و ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزشن بلوچستان کے حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ برائے سال2019-20،پبلک سیکٹر انٹرپرائزز حکومت بلوچستان کے حسابات سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ برائے سال2020-21اوراین ایف سی ایوارڈ کے عملد آمد پر دوسری ششماہی مانٹرنگ ڈرافٹ رپورٹ جنوری تا جون 2020 ایوان میں رکھی جائیں گی،اجلاس میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کوئٹہ میں نجی ہاؤسنگ اسکیمات کے این او سی کی فیس، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے ہرنائی میں ہندو برداری کے گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ مال، پی ڈی ایم اے،جنگلات اور آبپاشی سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں