کوئٹہ، کانگو وائرس کے مزید 5کیسز، ہسپتال منتقل
کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس کے مزید 5کیسز ہسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے کانگو وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی۔ گزشتہ روز فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں 7مریض لائے گئے جن میں سے 5مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جن میں موسی جان سکنہ کان مہترزئی 18سالہ حیدر شاہ و دیگر شامل ہیں دیگر دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق نہ ہونے اور صحت یابی کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ 5مریضوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


