پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، عارف علوی

کوئٹہ:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جغرافیائی حوالے سے بلوچستان سینٹرل ایشیا تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے جس سے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی مواقع بڑھانے کے روشن امکانات ہیں صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک کے پیش نظر ہمیں نئی نسل کو جدید مہارتوں سکھانے پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ھاوس کوئٹہ میں پارلیمینٹرینز کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلی جام کمال خان بھی موجود تھے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی امن اومان کی صورتحال،جاری ترقیاتی منصوبے سرحدی تجارت، بارڈر ماکیٹس کے قیام، لینڈ ڈیجٹلائزیشن مینجمنٹ، نئے لیبر قوانین صوبے میں سیاحت کے فروغ اور خطے میں رونما ہونیوالی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، پارلیمٹرینز سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا بلوچستان میں زراعت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک کی ترقی کے بھرپور مواقعے موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم درست سمت میں اقدامات اٹھائیں اور دستیاب وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں