بارڈ بندش و عوامی مسائل کیخلاف 17اگست کو احتجاجی مظاہرہ کرینگے، بی این پی عوامی

کوئٹہ: بی این پی (عوامی) ضلع ہرنائی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی کال پر سترہ اگست (۱۷) کو بلوچستان میں بارڈرز کی بندش، منشیات کے پھلاؤ، بجلی کی طویل بلوچستان بھر کی طرح ہرنائی میں بھی موٹرسائیکل ریلی و پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ہرنائی میں ہونے والے مظاہرے میں دن دھاڑے شام لعل کے گھر میں چوری کی واردات، ہندو برادری کو تحفظ فراہم نہ کرنے اور ہرنائی میں مری بلوچوں کو لوکل سرٹیفکٹ جاری نہ کرنے اور مری علاقوں کو ترقیاتی کاموں میں مسلسل نظر انداز کرنے کے خلاف بھی خطاب کیا جائے گا عوام سے مظارے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں