عمران اشرف کی اہلیہ ڈراموں میں واپسی کیلئے مستعد

مقبول اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ وہ جلد ڈراموں میں دِکھائی دیں گی۔اداکار کی اہلیہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں ان کے مداحوں نے عمران اشرف سمیت ان سے ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔ایک صارف نے کرن اشفاق سے پوچھا کہ آپ نے محض ایک ڈرامہ خسارا میں کام کرنے کے بعد اداکاری کیوں چھوڑ دی؟اس پر کرن نے جواب دیا کہ ڈرامے کے دوران میری شادی ہوگئی تھی، اللہ نے اتنا کرم کیا کہ بیٹا بھی آگیا۔انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کام دوبارہ شروع کررہی ہوں۔ایک اور صارف نے سوال کیا کہ آپ دونوں کی محبت کی شادی تھی یا ارینج، اور کتنے سال کی محبت تھی؟ کرن نے جواب دیا کہ محبت تھی کا کیا مطلب ہے، محبت میری آخری سانس تک رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں