بلوچستان اسمبلی اجلاس،18جون کو اسمبلی کے باہر جو کچھ ہوااس کے زمہ دار اسپیکر اور اسمبلی حکام ہیں، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ ہماری خاتون رکن کے گارڈز واپس لے لئے گئے ہیں جس سے انہیں خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس سے قبل اپوزیشن رکن نصراللہ زیرئے کے بیٹے کو اغواء کیا گیا اس سے قبل بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن ارکان کے ساتھ اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہم اپنے لئے فنڈز نہیں چاہتے بلکہ اپنے حلقوں کے عوام کی بات کرتے ہیں ہم چار دن تک اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے رہے مگر جس طرح یہاں پر احتجاج کے لئے آنے والوں کو حکومت اہمیت نہیں دیتی اس طرح ارکان اسمبلی کو بھی اہمیت نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ 18جون کو یہاں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار اسپیکر اور اسمبلی حکام ہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ وہ باتیں بار بار دہرارہے ہیں جو اس ایوان میں بار بار ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ بنانا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں حکومت اپوزیشن کو فنڈز دیتی ہے تو ٹھیک اگر نہیں دیتی تو یہ اس کی مرضی ہے آپ اپنے ارکان قومی اسمبلی سے پوچھیں کہ انہیں وفاق میں کتنے فنڈز دیئے جاتے ہیں یہ بلوچستان کی روایت ہے کہ یہاں پر سب کو ساتھ لے کر چلاجاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں