عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے محکمہ پولیس کی قربانیان تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گے، لیاقت شاہوانی

کو ئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے محکمہ پولیس کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاران نے مختلف ادوار میں امن وامان کی بہتری کے لیے کبھی بھی کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا اس ضمن میں نہایت مشکل سے مشکل حالات میں بھی پولیس کے نوجوانوں نے تندہی سے اپنے فرائض کی انجام دہی بہترین انداز میں سر انجام دی انہوں نے کہا کہ ہمیں شہداء کی جانب سے دی گئی قربانیوں کا بخوبی ادراک ہے یوم شہداء کو منانے کا مقصد پولیس کی قربانیوں کو یاد رکھنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے قرباں ہونے والے پولیس شہداء ہمیشہ ہمارے دل میں زند رہیں گے اور  حکومت بلوچستان شہداء کے ا ہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں