نصیر آباد، سی ٹی ڈی کی کارروائی، مسافر ویگن سے یو بی اے کے ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے ضلع نصیرآباد میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی ایک ارکان موبینہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق کالعدم تنظیم کا مبینہ ممبر ایک مسافر وین میں کوئٹہ سے نصیر آباد آ رہا تھا کہ مرکزی قومی شاہراہ پر دوران تلاشی اس کو حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا جو کہ واردات میں استعمال ہونا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی معلومات کی روشنی میں تفتیش کے داہرہ کار کو وسعت دی۔
Load/Hide Comments


