مراد علی شاہ گلے شکوؤں کے بجائے وزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آبادِوزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گلے شکوؤں کے بجائے وزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں،سندھ حکومت کومسائل ہیں تووفاق کوآگاہ کرے کسی بھی مسئلے کاحل الزام تراشیوں سے نہیں نکلے گا۔فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس سے پہلے تحفظات کااظہارکیا اگر ان کے پاس کوئی تجویزہے تو میڈیا سے بات کرنے کے بجائے اجلاس میں پیش کرتے،انہوں نے ا پنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجدبنارکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں