ڈیرہ مراد جمالی، پانی کی بندش کیخلاف عوام کا احتجاج جاری، کیمپ قائم

ڈیرہ مراد جمالی: پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں مگسی روپا اور عمرانی شاخ میں شدید زرعی پانی کی قلت کے خلاف زمیندار اور کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی میر نظام الدین لہڑی سردار زادہ فراز خان عمرانی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے پٹ فیڈر پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر کے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کر دیا اور احتجاجی کیمپ قائم کر دیا گیا جہاں محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی روڈ بلاک ہونے سے سینکڑوں کی تعداد میں پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی رہیں اور ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی مشتعل مظاہرین نے ذیلی شاخوں میں پانی کی قلت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی میر نظام الدین لہڑی سردار زادہ میرفراز خان عمرانی بشیر احمد عمرانی رحم علی عمرانی جاگن خان مغیری ساجد میر عمرانی تاج بلوچ سید گل شاھ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن انتظامیہ کی نااہلی کے سبب پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت کے باعث زمینداروں اور کاشتکاروں کی دھان کی فصل جل گئی ہے اور یہاں تک کہ ٹیل کے کاشتکار پینے کے پانی کے لئے بھی ترس گئی ہے انہوں نے کہا کہ میر حسن سے منجھو شوری تک غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کیا جا رہا ہے جس کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے جو کہ ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے محکمہ ایریگیشن گرین بیلٹ کی تباہی کا ذمہ دار ہے جو کہ دانستہ طور پر پانی کا بحران پیدا کرکے زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد کا معاشی قتل کرنے پر تلا ہوا انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے لیکن محکمہ ایریگیشن پانی نہ دے کر کاشتکاروں اور زمینداروں کی حق تلفی کر رہا ہے ہم اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے انہوں نے کہا کہ ٹیل تک پانی نہ دینے سے زرعی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور زمیندار کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور لوگ مجبور نقل مکانی کر رہے ہیں کئی بار ضلعی انتظامیہ کے حکام بالا تو اطلاع دینے کے باوجود بھی غیر قانونی پمپنگ مشینوں اور پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے اب ہم کسی بھی صورت مزید ظلم و زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی مذاکراتی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار کامران رئیسانی اور ایکس ای این پٹ فیڈر کینال نثار احمد مغیری نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کروائی گئی ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور پانی چوروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں