افغان سرحد کے قریب تاجکستان، ازبکستان اور روسی افواج کی جنگی مشقیں شروع
ماسکو:تاجکستان، ازبکستان اور روس کی افواج افغان سرحد کے قریب چھ روزہ جنگی مشقیں شروع ہوگئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق۔ یہ مشقیں تاجکستان کے خطلون نامی خطے میں جاری ہیں اور دس اگست تک چلیں گی۔ ان مشقوں میں روس کے 1,800 جبکہ مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ جنگی مشقوں میں بالخصوص دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ روس کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں صورتحال کافی بگڑ سکتی ہے۔ اسی تناظر میں ماسکو حکومت نے وسطی ایشیا میں اپنے فوجی اڈوں میں وسعت کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments


