اے این پی کو باپ حکومت سے مستعفیٰ ہونا چاہیے، مولانا حافظ حمد اللہ

کوئٹہ/مستونگ :جمعیت علما ء اسلام کے سابق سینیٹراور پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجما ن مو لانا حافظ حمد اللہ نے عوامی نیشنل پا رٹی کے کو ر کمیٹی کے رکن ملک عبید اللہ کا سی کی اغوا کا روں کے ہا تھوں المناک شہادت کی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اب اے این پی کومزیدبا پ حکومت سے مستعفی ہو جا نا چاہئے،ایسی حکومت اور وزارت کا کیا فا ئدہ جس میں آ پ اپنے قائدین اور کا رکنوں کو جا ن و ما ل کا تحفظ بھی نہ کر سکے،شہید ملک عبیداللہ کا سی کے ساتھ جو سلو ک کیا گیا اس کی اجازت اسلام،کو ئی قانون و دستور اور نا ہی ہما را معاشرہ دیتا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع مستونگ کے علا قے کھڈ کو چہ میں مدرسہ انوارلقرآن میں عظمت قرآن کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ کا نفرنس سے سابق سینیٹر مفتی عبدالستار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مو لا نا حا فظ حمد اللہ نے کہا کہ مو جو دہ حا لا ت میں علما ء کرا م اور مدارس کے طلبا ء کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے انہیں چا ہئیے کہ وہ قرآ نی تعلیما ت کی روشنی میں صو بے کی عوام کی راہنما ئی کرے،انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کے خلاف کسی قسم کی سازشیں کا میاب نہیں ہو نے دی جا ئیں گی، انہوں نے کہا کہ جا م کما ل کی حکومت میں امن و امان اور گڈ گورننس نا م کی کو ئی چیز نہیں اس لئے نا صرف آ ئے روز قبائلی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اغوا ء ہو ر ہے ہیں بلکہ انہیں شہید کر نے کا سلسلہ بھی جا ری ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ما ہ قبل ملک عبید اللہ کا سی کو اغو اء کیا گیا اسے کیوں اغوا کیا گیا؟ اس با ت میں ملوث عناصر کے متعلق حکومت اور انتظا میہ کچھ بھی معلوم نہ کر سکی ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی شہا دت کا علم ہوا جمعیت علما ء اسلام کے کا رکن اور پی ڈی ایم کے ترجما ن سیکرٹری کی حیثیت سے ہم حکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ ملک عبید اللہ کا سی کے اغوا اور قتل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا ئے،ہم اس غم میں ان کے لواحقین کے برابر شریک ہیں،ہمیں مذمت کر تے ہوئے شرم محسوس ہو تی ہے کہ اس ملک اور ریاست میں درجنوں ادارے ہیں مگر ایک ما ہ سے مغوی کا کو ئی پتہ نہیں لگا یا جا سکا ہم سوال کر تے ہیں کہ ریاست کے ادارے اور جا م کما ل اور ان کی حکومت کہاں ہیں؟یہ مو جو دہ حکومت کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے ہم اے این پی کوکو ئی طعنہ نہیں دے رہے بلکہ ہما را مشورہ ہے کہ عوامی نیشنل پا رٹی کے منتخب نما ئندے شہید ملک عبید اللہ کا سی کی اہل خانہ کے ساتھ اظہا یکجہتی کے لئے اسمبلیوں اور وزارتوں سے مستعفی ہو جا ئیں اور جا م کما ل کا ساتھ چھوڑ دیں،ایسی حکومت اور وزارت کا کیا فا ئدہ جس میں آپ کے اپنے قائدین اور کا رکن محفوظ نہیں،پہلے اسد خان اچکزئی کو اغوا کر کے شہید کر دیا گیا جبکہ اب ملک عبید اللہ کا سی کو شہید کیا گیا ہے۔جا م کما ل کا حکومت میں رہنے کا حق ہے نہ اے این پی کو حکومت میں رہنے کا، ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ یہ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ حکومت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں