متحدہ عرب امارات: بیروزگار غیرملکیوں کے لیے ہنگامی ملازمتیں

متحدہ عرب امارات نے مقیم غیرملکیوں، جو نئے کورونا وائرس بحران کے باعث ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں، کے لیے 19 شعبوں میں ہنگامی اسامیوں کے اشتہارات دیے ہیں۔الامارات الیوم کے مطابق کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے باعث امارات کے بہت سارے نجی اداروں نے غیر ملکی کارکنان کو خدمات سے سبکدوش کیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بے روز گاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔امارات میںآن لائن مارکیٹ کو مطلوب ملازمین کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔ 19 شعبوں میں دسیوں پیشے ایسے ہیں جن پر غیر ملکیوں کی خدمات درکار ہیں۔ان میں کچھ اسامیاں وہ ہیں جنہیں مستقل ملازم درکار ہیں اور کچھ ایسی ہیں جن پر چھ ماہ کے لیے ملازم مطلوب ہیں۔ تنخواہیں ماہانہ تین ہزار درہم سے لیکر دس ہزار درہم تک کی ہیں۔وزارت افرادی قوت کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں مکینیکل انجینیئر، گوداموں کے انچارج، منصوبہ بندی انجینیئر، مینٹیننس انچارج، سول انجینیئر،تعمیراتی مزدور،لوہار اور بڑھنی کے پیشو ں کی اسامیاں خالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں