کوئٹہ، پنجگور میں بچے کے قتل کیخلاف پریس کلب کے سامنے بلوچ اسٹوڈنٹس شال کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ؛بلو چ اسٹوڈنٹس شال کی جا نب سے پنجگور میں 4سالہ بچے قدیر خلیل کے اغوا ء کے بعد قتل کے خلا ف کو ئٹہ پریس کلب کے با ہراحتجاجی مظا ہرہ کیا گیا۔مظا ہرین کا کہنا تھا کہ 3اگست 2021ء کو بلو چستان کے علا قے پنجگور میں 4سالہ معصوم بچے قدیر خلیل کو نامعلوم افراد نے اغوا ء کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا جس سے پنجگور اور دیگر علا قوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں سازشی عناصر روایات،انسانی حقوق سب کی خلا ف ورزی کر رہے ہیں ان کے مظا لم سے کو ئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ پنجگور میں ہو نے والے بد ترین ظلم کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لا ئے اور قدیر خلیل شہید کے قتل میں ملوث عناصر کو تختہ دار پر لٹکا یا جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں