16اضلاع کو مون سون بارشوں کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، پی ڈی ایم اے

ڈیرہ مراد جمالی: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے مون سون بارشوں ندی نالوں میں تغیانی و سیلابی صورتحال کے پیش نظر نصیرآباد سمیت صوبے کے 16 اضلاع کو انتہائی ہائی الرٹ فہرست میں شامل کیا گیا ہے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات کی سروے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جلد متاثرین کو ریلیف پہنچایا جائے گا بلوچستان حکومت نے اب ہر ڈسٹرکٹ میں پی ڈی ایم اے کا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے حالیہ بجٹ میں رقم بھی مختص کی گئی ہے یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ ہیڈ آفس میں نصیرآباد کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈی جی نصیر احمد ناصر نے کہا کہ حکومت نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی ہے صوبے کے ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر ز کے بعد اب ہر ڈسٹرکٹ میں پی ڈی ایم اے کے امدادی ویئر ہاوس بنائے جاریے ہیں جن میں نصیراباد بھی شامل ہے جبکہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر دفتری کار امور کی سرانجام دہی کے لیے نئی آسامیاں عمل میں لائی گئیں ہیں جن کی نئے مالی سال کی بجٹ میں منظوری بھی لی گئی ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی نئی آسامیوں سے صوبے میں بے روزگاری میں بھی کمی واقع ہوگی اور کہا کہ حالیہ ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے متاثرین کی بحالی اور انہیں ریلف پہنچانے کے لئے متاثرہ علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کو سروے رپورٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ تمام نقصانات کی مفصل رپورٹ ارسال کی جاسکے انہوں نے کہا کہ نقصانات میں زرعی فصلات، گھریلو نقصانات مال مویشی اور کمرشل سمیت دیگر نقصانات شامل سروئے رپورٹ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں