بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، مولانا عبدالواسیع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے، سیاسی کارکن سمیت ہر طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہے، سانحہ8اگست کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے اور بلوچستان میں ایک سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جارہا ہے کیونکہ ملک دشمن قوتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے اور صوبے میں ایک ایسی نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو مسلط کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے سانحہ8اگست کے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی دفتر میں سنیئر اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کی ایک تاریخی رہی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ہر جابر حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور جب تک جمعیت علما اسلام کے ایک بھی کارکن زندہ ہے اصولوں پر کارآمد رہیں گے،بلوچستان سے سیاسی کارکنوں کو اغوا اور بعدازاں قتل کرنا انتہائی بزدلانہ عمل ہے اور اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عبیداللہ کاسی کا اغوا اور بعدازاں قتل کرنا پشتون بلوچ اور اسلامی روایات کے منافی ہے اور ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوا م کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے مگربدقسمتی سے صوبے پر ایسے نااہل حکمران مسلط ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے انہوں نے سانحہ8اگست کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وکلا کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائے گی بلوچستان کے عوام نے گزشتہ کئی سالوں سے بہت بڑ ی قربانیاں دی ہے جس میں ہر طبقہ شامل ہے موجودہ حکومت اور ان کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جمعیت علما اسلام موجودہ حکمرانوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔


