ترکش ڈراموں کا سحر میں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی گرفتار

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی دیگر مداحوں کی طرح ترکش ڈراموں کے سحر میں گرفتار ہوگئیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں اردو زبان میں میرا سلطان کے نام سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’Muhteşem Yüzyıl‘ دیکھا ہے۔
اداکارہ نے ڈرامہ 10 سال بعد دیکھنے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اتنا زبردست ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا
سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ میں ساری رات یہ ڈرامہ دیکھتی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں