وڈھ، مائن پر کام کے دوران گیس بھرنے سے 4 مزودر بے ہوش

وڈھ:تحصیل وڈھ کے علاقے دراکھالہ آمورزئی میں مائن پر کام کے دوران گیس بھرنے سے 4 مزودر بے ہوش ریسکیوں دراکھالہ سنٹر نے بروقت ریسکیوں کرکے ہسپتال منتقل کردیا طبی امداد کے بعد متاثرہ لوگ ہوش میں آنے کے بعد گھروں کو منتقل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ کے علاقے دراکھالہ آمورزئی میں۔کرومائیٹ کے مائن میں گیس بھر جانے سے چار مزودر بے ہوش ہوگئے ریسکیوں 1122 دراکھالہ سینٹر کے اہکاروں نے اطلاع ملتی ہی جائے حادثہ پہنچ کر بے ہوش افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہسپتال ذرائع کے مطابق طبی امداد ملنے کے بعد بے ہوش مزدور ہوش میں آنے کے بعد ان کے گھروں پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں