بلند و باگ دعوے نہیں کرتے جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں، محمد خان لہڑی
ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہاہے کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ہم کوئی بلند بانگ دعوے نہیں کرتے جو عوام سے وعدے کرتے ہیں انہیں پورا کر کے ہی دم لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کر کے تیسری مرتبہ ہمیں اسمبلی میں بھیجا ہے اور انشاء اللہ 2023ء کے آنے والے انتخابات میں عوام،حماتیوں اور ووٹرز کی طاقت اور کارکردگی کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کریں گے مخالفین کوپہلے بھی شکست ہوئی تھی اور آنیوالے عام انتخابات میں بھی مخالفین کوشکست کاسامناکرناپڑے گا ہم خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی کی بنیاد پر عوام کی خدمت کررہے ہیں آئے روز جوک فرجوک قبائلی عمائدین علاقہ معتبرین مختلف سیاسی پارٹیو ں سے مستعفی ہو کر بی اے پی میں شامل ہو کر ہم پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں نصیر آباد کو بی اے پی کا ایک مضبوط قلعہ بنا دیا ہے میرٹ کی بنیاد پرہم نے اپنے حلقے کی عوام کو روزگار فراہم کیئے ہیں اور جتنے بھی ترقیاتی کام کیئے ہیں وہ ہمارا فرض تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت،بجلی روڈ سیکٹرز کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں تمام سہولیات کی فراہمی اور اسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تین سالوں میں ہم نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں اس کے عوام خود گواہ ہیں حلقہ انتخاب کو مزید ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا گیا ہے نصیرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی ہم حلقہ انتخاب میں تعلیم،صحت آبنوشی اور زریع آمدورفت میں بہتر ی لانے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتار ی سے کام جاری ہے انفرادی منصوبوں کی بجائے احتجاجی منصو بے شروع کئے گئے ہیں جن کی بروقت اور معیاری تکمیل سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہونگے اورتمام ترقیاتی منصوبوں کی سو فیصد تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے کی یکساں تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت اور معیارکے مطابق تکمیل سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کا راہ ہموار ہوگااور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا اصل مقصد عوام کی بہتر انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکے جس کیلئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر علاقے کے عوام کو ان کی تو قعات اور ضروریات کے مطابق سہو لیات کی فراہمی ممکن بنائیں تاکہ ایسے ترقیاتی منصوبے عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوسکے۔


