وزیراعلی کا ناراض اراکین اسمبلی کو وزارت دینے کا فیصلہ

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی جام کمال خان نے کابینہ میں ردوعمل کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب باپ کے کچھ وزراء نے وزیر اعلی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، رد و عمل کے بعد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوبزادہ طارق مگسی کو ایس اینڈ جی ڈی کی وزارت دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ نور محمد دمڑ کو وزارت صحت جبکہ سردار مسعود لونی کو مشیر بنائے جانے کے معلومات موصول ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے انتخاب نمائندہ نے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی سے رابطہ کیا جنہوں نے ایسی کسی بھی خبر سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں