دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے صوبے کی عوام اپنے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی
Load/Hide Comments


