پوپ فرانسس کے نام بھیجےگئے لفافے سے 3 گولیاں برآمد

روس:ویٹیکن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے نام پر بھیجے گئے لفافے میں سے پستول کی 3 گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کے نام پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لفافہ میل باکس میں رکھا گیا تھا جس میں سے تین گولیاں نکلی ہیں۔ لفافے پر پوپ فرانسس کی رہائشگاہ کا پتہ درج تھا۔

پولیس نے گولیوں سے بھرے لفافے کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ڈاکیے نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں