کرونا وائرس سے متعلق پریس کانفرنس،سیکرٹری صحت کی عدم شرکت
کرونا وائرس سے متعلق اہم پریس کانفرنس میں سیکرٹری صحت سمیت کسی نے شرکت نہیں کی تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دفتر میں کرونا وائرس سے متعلق اہم پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی،صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے وداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی،ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون پریس کانفرنس میں شریک تھے جبکہ صوبائی سیکرٹری صحت سمیت کسی نے شرکت نہیں کی اس حوالے سے صحافیوں نے سوال کیا جواب میں وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ صوبائی وزراء پریس کانفرنس میں موجود ہیں محکمہ صحت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں
Load/Hide Comments