عمران خان قائد اعظم کے بعد دوسرے ایماندار شخص ہیں، عمران اسماعیل

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران گورنر سندھ کے ساتھ سینٹر کے دور پر آئے شخص نے مستحق خاتون سے سوال کیا کہ یہ رقم آپ کو کون دے رہا ہے؟جس پر مستحق خاتون نے بے ساختہ کہا کہ بینظیر بھٹو، گورنر سندھ کے ساتھ موجود شخص نے خاتون کی تصحیح کی کہ یہ رقم آپ کو وزیراعظم عمران خان دے رہا ہے۔عمران اسماعیل کا احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر میں مستحق خواتین سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ رقم آپ کو عمران خان دے رہا ہے اور کوئی نہیں دے رہا، آپ لوگ اپنے ذہنوں میں یہ صاف بٹھالیں کہ یہ رقم عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں دے رہا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کوئی آپ کو گمراہ نہیں کرے، آپ کی دعائیں عمران خان اور پاکستان کے لیے ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ عمران خان قائد اعظم کے بعد دوسرے ایماندار شخص ہیں۔مکلی کے احساس پروگرام سینٹرمیں مستحقین سے خطاب کے بعد گورنر سندھ نے سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔پاکستان تحریک انصافی کے رہنما عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کی، اس دوران انہوں نے وفاق حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو دی مدد سے متعلق کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کو ایک کروڑ ڈالر دیئے ہیں، 50ہزارکٹس، ٹیسٹنگ مشینیں اور دیگر سامان بھی دیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کی زیادہ مدد کی ہے، یہاں کیسز زیادہ ہیں۔عمران اسماعیل نے آٹا اور چینی بحران کی تحقیق سے متعلق رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اپریل کو آنے والی رپورٹ پرمن و عن کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں