کوئٹہ، ٹریفک حادثات میں 2افراد جانبحق

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں 12سالہ لڑکے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں سوزوکی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عزیز احمد سکنہ کی خلی جاں بحق ہوگیاہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ لڑکا خیال محمد ولد نذیراحمد جاں بحق ہوگیاہے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں