قلات، نمرغ کراس پر ٹریفک حادثہ،تین افراد زخمی
قلات:قلات میں نیشنل ہائی وے نیمرغ کراس پر پروبکس کار کو حادثہ، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل، ایک زخمی کی حالت تشویشناک،علاج کیلئے کوئٹہ ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نیمرغ کراس کے قریب راہگیر کو بچاتے ہوئے پروبکس گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد نعمت اللہ، عصمت اللہ اور حبیب اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر نعمت اللہ نامی شدید زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


