بلوچستان میں غیر مقامی لوگوں کو بوگس لوکل و ڈومیسائل جاری کرنے کی مذمت کرتے ہیں،این ڈی پی
کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بارکھان میں حالیہ لوکل و ڈومیسائل کے مسائل پر عوامی رد عمل کو خوش آئندہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نو آبادیاتی و استحصالی پالیسیوں کے تحت آبادکاری اور کثرت کے ساتھ غیر مقامی افراد کو بوگس لوکل و ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کیا جا رہا ہے جس کی پر زور مزمت کرتی ہے۔ بلوچستان میں ایک پالیسی کے تحت پرائیوٹ و پبلیک سیکٹرز کے اعلی عہدوں پر بلوچستان کے لوکل افراد کے بجائے غیر مقامیوں کو نوازا جا رہا ہے جو یہاں کے لوکل افراد کی حق تلفی کے زمرے میں آتا ہے، اس حوالے پارٹی کا موقف ہے کہ پارٹی بلوچستان میں آبادکاری کی تمام سازشوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرےگی۔ حالیہ دنوں میں ضلع بارکھان کے نوجوانوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوگس نان لوکلز کے خلاف احتجاج کیا جس کا خیر مقدم کرئے انکے ساتھ شانہ بشانی کھڑے ہونگے۔


