نیشنلزم احتجاج اور ہڑتال کا نام نہیں بلکہ روڈ، ہسپتال، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی نیشنلزم ہے، جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ باتوں اور کتابوں سے کسی کوترقی کرتے نہیں دیکھاصوبے کی ترقی کے سفر میں طلباء کا اہم کردار ہے،نیشنل ازم صرف احتجاج اور ہڑتال کانام نہیں بلکہ اپنے قوم کو آگے بڑھانے، روڈ،ہسپتال،تعلیم،صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی نیشنل ازم ہے، بلوچستان کو سمجھنے کیلئے صوبے کے دھاتوں ویرانوں کو دیکھے صرف شہروں کا نقشہ دیکھنا کافی نہیں ہوتا بلوچستان میں آگے بڑھنے کا رجحان زیادہ ہے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو بہتر انداز میں آگے بڑھاتا ہے پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے اتنے مواقع نہیں بورڈنگ سکولز منصوبے پرکام جاری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چیف منسٹرلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں