برطانیہ افغان شہریوں کیلئے نئی آباد کاری سکیم شروع کرے گا
برطانیہ نے ان افغان شہریوں کے لیے نئی آبادی کاری سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ نئی آباد کاری سکیم میں خواتین اور لڑکیوں کی خاص طور پر مدد کی جائے گی اور اس سکیم کا اعلان برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کریں گے۔برطانوی فوجی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افراتفری کے حالات میں کام کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ کے شہریوں اور ان افغان شہریوں کو نکالنے میں مدد کی جا سکے جنہوں نے برطانوی حکومت کے لیے کام کیا۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی اور برطانوی افواج کے انخلا کے بعد بین الاقوامی شراکت داروں کو وہاں ایک انسانی بحران کو روکنے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
Load/Hide Comments


