بھارت افغانستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھ سکتا ہے، افغان مجاہدین

کابل:ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے بھارت افغانستان میں اپنے ترقیاتی منصوبے جاری رکھ سکتا ہے۔سہیل شاہین نے کہا افغانستان میں بھارت کے کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ایک سوال پر کہ کیا بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور ماضی میں طالبان کو بھی قبول نہیں کیا۔ بھارت کے متعلق طالبان کا کیا مؤقف ہے؟۔سہیل شاہین نے جواب دیا کہ ہم کسی قوم، ملک اور گروہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان میں جو کنسٹرکشن اور انفراسٹریکچر کے منصوبے لگائے ہیں، انہیں مکمل کرے، کیونکہ وہ عوام کیلئے ہے۔ لیکن اگر افغانستان کی سرزمین کواپنے عسکری مقاصد اور حریفوں کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک اور سوال پر سہیل شاہین نے کہا کہ اگر بھارت کے نامکمل منصوبے موجود ہیں تو وہ انہیں مکمل کرے اس کے علاوہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں