فیس بک نے اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کردیا
واشنگٹن:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق فیس بک نے اشرف غنی کے چیف ا?فیسر ڈاکٹر فاضلی کا اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے اپنا بیان فیس بک پر جاری کیا تھا۔ اشرف غنی نے بیان دیا کہ انہوں نے خونی سیلاب روکنے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے۔
Load/Hide Comments


