قلات، پولیس کی کارروائی، اغواء شدہ لڑکی بازیاب
قلات:قلات پولیس کی کارروائی مغویہ بازیاب ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کیمطابق قلات پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مورخہ 7اگست 2021 کو شاہ فیصل ولد رستم خان قوم لانگو سکنہ موسی کالونی کوئٹہ نے مسمات ل بنت یحیی خان قوم ابابکی سکنہ قمبرانی روڈ کوئٹہ بعمری تقریبا 14،15سال کو اغوا کرکے کراچی لے گیا تھا۔ جو آج کراچی سے بطرف کوئٹہ جارہے ہیں جس پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او قلات نزیر احمد عمرانی و SIحبیب اللہ نیچاری، ASI طاہر احمد،حاجی نسیم شاہوانی نے بہ ہمراہ لیڈی کانسٹیبل فوری کارروائی اور سنیپ چیکنگ شروع کردی اور دوران چیکنگ تقریبا ساڑھے تین بجے رات ایک فیلڈر گاڑی نمبر AAQ.987 کو روک کر چیک کیا جس سے مغویہ مسمات ل کو بازیاب کرکے ملزم شاہ فیصل ولد رستم خان قوم لانگو سکنہ موسی کالونی کوئٹہ کو حراست میں لے کر پولیس تھانہ قلات لایا۔ جوکہ مقدمہ نمبر 63/2021بجرم زیر دفعہ 365B پولیس تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ کو مطلوب تھا۔ بعد از قانونی کارروائی مغویہ و ملزم کا بازو بسلسلہ تفتیش پولیس تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ کے سب انسپکٹر محمد بلال و ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔


