چاغی، مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

چاغی: بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک ایران کے درمیان مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹریک کی بحالی کاکام شروع کردی گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے زاہدان جانے والی مالبردار ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئے بوگیان چاول سے بھری ہوئی ہے چاول کوئٹہ سے زاہدان لے جارہی تھی جس کی سبب پاک ایران ریل سروس معطل ہے ریلوے حکام کے مطابق صبح بوگیوں اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب پاک ایران ریلوے ٹریک کی بحالی کاکام شروع گزشتہ روز کوئٹہ سے زاہدان جانے والی مالبردار ٹرین کی چھ بوگیاں دالبندین کے قریب ڈنو کے مقام پر ٹریک سے اتر گئیں تھے ریلوے ذرائع کے مطابق مالبردار ٹرین کوئٹہ سے زاہدان چاول لے جاری تھی دالبندین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا چھ بوگیوں کے ٹائر پٹڑی سے اتر کر زمین میں دھنس گئے بروز جمعرات صبح سویرے ریلوے عملہ نے باقاعدہ مالبردار ٹرین کی بحالی کا کام شروع کردیاہے دو سے تین دن ٹریک کی بحالی پر لگ سکیں گا چونکہ زمین بہت زیادہ نرم ہے کارگو ٹرین میں موجود چاول ودیگر سامان کو پولیس نے سیکورٹی فراہم کی ہے امید ہے جلد سے جلد ٹریک کو بحال کرکے ٹرین کو تفتان کی جانب روانہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں