آئی ایم ایف نے پاکستان کے علاوہ 25ممالک کو قرضوں میں ریلیف دیدیا

اسلام آباد، آئی ایم ایف نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل معاشی صورتحال کے پیش نظر 25 ممالک کے قرضوں میں فوری ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے البتہ ان ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی سی آر ٹی اس وقت پانچ سو ملین امریکی ڈالرز کی گرانٹ بطور ریلیف دے سکتا ہے جن میں برطانیہ کی جانب سے 185 ملین ڈالر اور جاپان کی طرف سے دیے گئے سو ملین ڈالر شامل ہیں۔ ان ممالک کے علاوہ چین اور نیدرلینڈز بھی ریلیف کے اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ س گرانٹ سے ہمارے غریب اور سب سے زیادہ متاثرہ ممبران کو آئی ایم ایف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے چھ ماہ مل جائیں گے تاکہ وہ اس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اپنے دیگر مالی وسائل پر کام کر سکیں اور طبی اور امدادی کوششوں کو بہتر بنا سکیں۔افغانستان، یمن، دی گیمبیا، گینی اور ہیٹی سمیت 25 ممالک کو یہ گرانٹ دی جائے گی تاہم ان میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ علامی مالیاتی ادارے نے افغانستان، یمن، گیمبیا، گینی اور ہیٹی سمیت 25 ممالک کو قرض کی ادائیگی کیلئے 6ماہ کا رلیف دینے کا اعلان کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں