تمبو، ضلعی انتظامیہ نے پٹ فیڈر بیرون میں لگی غیر قانونی پمپنگ مشینوں کو اکھاڑ دیا

تمبو:ضلعی انتظامیہ نصیرآباد فل ایکشن میں پٹ فیڈر بیرون میں لگائی گئی غیر قانونی پمپنگ مشینوں کو اکھاڑدیا تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ،تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی کامران رئیسانی،ایریگیشن عملے کے ہمراہ پٹ فیڈر بیرون میں لگائی گئی غیر قانونی پمپنگ مشینوں کو ایکسیوٹر مشین کے ذریعے اکھاڑدئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاکہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پٹ فیڈر کینال سے پانی چوری کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے پانی چوروں کے خلاف کاروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے کئی پمپنگ مشینوں کو اکھاڑ کر ان کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال اندرون میں پانی کی فراہمی محکمہ ایریگیشن کی زمہ داریوں میں شامل ہے ٹیل کے ذمینداروں اور کسانوں کو پانی کی فراہمی اولین زمہ داریوں میں شامل ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ایریگیشن کے آفیسران کو سختی سے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں