افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں افغان پناہ گزینوں کی آمد کا خدشہ

کوئٹہ:افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں افغان پناہ گزینوں کی آمد کا خدشہ پیدا ہوگیا تاہم صوبائی حکومت نے یہاں آنے والے ممکنہ پناہ گزینوں کی رہائش کے حوالے سے ابھی تک کوئی پلان ترتیب نہیں دیاافغانستان میں حکومت کی تبدیلی اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں چمن کے راستے افغان پناہ گزینوں کے صوبے میں امد کا امکان ہے تاہم اس ممکنہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے صوبے میں آنے والے ممکنہ پناہ گزینوں کی رہائش کے حوالے سے ابھی تک کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ نے بتایا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں ملی ہے آئی ڈی پیز کے حوالے سے ذمہ داری وفاقی حکومت کی وزرات سرحدی امور کی ہے صوبے کو ابھی تک ان کی جانب سے بھی کوئی پلان موصول نہیں ہوا ہے اس سلسلے میں یو این ایچ سی ار بلوچستان کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دس افغان مہاجر کیمپس میں تین لاکھ سے زائد افغان مہاجر پہلے سے رہائش پذیر ہیں ان کی دیکھ بھال یو این ایچ سی آر کررہی ہے صوبے کے ان مہاجر کیمپس میں ابھی تک نئے پناہ گزین نہیں آئے ہیں وفاقی حکومت کی درخواست پر یو این ایچ سی ار نئے پناہ گرین کی امد پر ان کیلئے انتظامات کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں