حکومت سندھ نے کوروناآپریشن سیل قائم کردیا

کراچی  : سندھ حکومت نے عوام کے شکایات کے ازالے کے لئے سندھ سیکریٹریٹ میں کمپلینٹ سیل بنایا ہے۔ پیر کے روز چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا۔ سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد کمپلینٹ سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے شکایات کم وقت میں حل کرنے کے لئے آج کمپلینٹ سیل بنایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں بھی کمپلینٹ سیل بنائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چیف سیکریٹری کمپلینٹ سیل سے بھی عوام کی شکایات پر فوری عمل درآمد ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک ایسا نظام قائم کیا ہے جس سے اب عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے حکومت بروقت کاروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں