نصیر آباد، دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ عبدالصمد بنگلزئی میں طالب حسین کھیتوں میں ٹریکٹر چلارہا تھاکہ اچانک ٹریکٹر الٹ گیا جس کے سبب طالب حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دوسرے حادثہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شکیل احمد سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔
Load/Hide Comments


