موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کیلئے سرگرم ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیما نی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ گوادر کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات قابل ذکر ہیں۔ موجودہ حکومت میں گوادر کی ترقی ترجیحا ت میں شامل ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہاں حکومت انفراسٹکچر سڑکوں اور صحت کے حوالے سے کام میں تیزی لائی جارہی ہے۔ وہاں گوادر کے مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے بھی موثر اقدامات کا سلسلہ جارہی ہے۔موجودہ حکومت گوادر میں شیر انی اسٹوریج ڈیم،بسول ڈیم اور 5ایم جی ڈی سیکشن پلانٹ جیسے میگا منصوبوں پر عملد رآمد جاری ہے۔گوادر کی ترقی کیلئے 104منصوبوں پر تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں،اور ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر ایک منفرد حیثیت اختیار کرجائے گا۔ گوادر کی اہمیت سے پوری دُنیا واقف ہو چکی ہے اور پوری دُنیا میں گوادر کو متعارف کرانے میں صوبائی حکومت کی کوششیں قابل ذکر ہیں اور بہت جلد حکومت کے منصوبوں کے اثرات عام عوام کے ساتھ ساتھ ملک اور صوبے کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔صوبائی حکومت گوادر کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں ترقیاتی عمل کو جاری رکھتے پر یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں