بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں،نورمحمد دمڑ
کوئٹہ:بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ماروارڑ میں بے گناہ نہتے مزدوں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں شرپسند عناصر جس کا صوبہ بھر میں سیکورٹی فورسز نے گہرا تنگ کیا ہوا ان شرپسند عناصر کے خاتمے کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ماڑو میں مسلح افراد کے افراد کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے مزدوروں کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہے مزدوں کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے عوام نام نہاد مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کی دوغلاپن کی سیاست سے مایوس ہوچکے ہیں قوم پرستوں نے پشتونستان اورنام نہاد مذہب پرست نے اسلام کے نام پر سودابازیاں کئے نہ ان کا کوئی وژن ہے نہ ان کا کوئی نظریہ ہے ہر دور میں اقتدار سے چمٹنے کے لیے عوام کوخوشنمانعروں سے دھوکہ دیا جارہا تھا لیکن 2018 کے عام انتخاب میں عوام نے ان سے انکے دوغلا فن کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے لے لیا ہے اور اب انکی سیاست کا جنازہ ہمیشہ کیلئے نکل چکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں اپنے تین سالہ دور حکومت میں اپنے حلقہ انتخاب کیلئے مختلف شعبوں کی ترقی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے وفاق اور صوبے سے اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبے منظورکرائے ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے لئے جو ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے جب یہ مکمل ہونگے تو حلقے کے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقے میں جاری اور جاری ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق تعمیر کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق ہی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمے کے انجینئرز ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کرے اس کے علاوہ خود بھی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں صوبائی وزیر نے کہاکہ لوگ ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر لوگ جوق درجوق ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں


