عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا
کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سے مزید وکٹیں اڑانے کیلئے سرگرم، نواب ثنا اللہ زہری سمیت دیگر کی شمولیت کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی میدان گرم ہونے کو ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سے مزید وکٹیں حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ہیں ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے دو ملاقاتیں ہو چکی ہے جب کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ و پہلے ہی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔


