ڈاؤن سائزنگ اور نجکاری کے نام پر مزدوروں و ملازمین کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین
کوئٹہ:بلوچستان کا محنت کش طبقہ مزدور و ملازمین اپنے حقوق کیلئے متحد و منظم ہوجائیں ڈاؤن سائزنگ اور نجکاری کے نام پر بلوچستان کے مزدوروں و ملازمین کا معاشی قتل اور بیروز گاری کو دوام دینے والی پالیسیاں تسلیم نہیں کی جائیں گی بلوچستان حکومت دیگرصوبوں کی طرح صوبے ملازمین ملازمین و مزدوروں کو مراعات کی فراہمی یقینی بنائے اور ملازمین کو بیروز گار کرنے کی بجائے بلوچستان میں نئی صنعتوں کے قیام مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اضافہ اور اپ گریڈیشن کیلئے پالیسیاں بنائی جائیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان سیکرٹری جنرل اور پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان چیئر مین حاجی بشیر احمد،خیر محمد فورمین عابد بٹ محمد عمر جتک دین محمد محمد حسنی فضل محمد قاضی ذاکر قریش ضلعی صدر یونین محمد عمر بنگلزئی عبدالخالق رند اور دیگر مرکزی و ضلعی رہنماؤں نے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین مستونگ ڑون کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس قبل یونین کے صدر قاسم خان نے نو منتخب عہدیداران پی ڈبلیو ڈی مستونگ زون کے عہدیداروں ضلعی صدر محمد عمر بنگلزئی حجی عبدالخالق رودقادر بخش شاہوانی فیض محمد، حمداسحاق اور دیگر سے حلف لیاعظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن مزدوروں و ملازمین کی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے بلوچستان حکومت مزدوروں و ملازمین کو ن کا جائز حقوق دے تین صوبوں نے 25فیصد الاؤنس اور 10فیصد بجٹ میں تنخواہیں بڑھائیں بلوچستان حکومت نے اس میں بھی بلوچستان کے ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ مارا۔ 15فیصد ڈی آر اے الاؤنس حکومتی بدنیتی ہے اس 15فیصد پر بھی محکمہ خزانہ نے اعترضات لگائے ہیں جو صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے بلوچستان حکومت لیبر قونین کے حوالے سے دیگر صوبوں سے کوسوں دور ہے ملازمین و مزدوروں کو مراعات دینے کی بجائے بیروز گار کرنے کی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی رہنماؤں نے کہا کہ مزدور و ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جلد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا صوبے بھر میں دورے کرکے مزوروں و ملازمین کو منظم کیا جائیگا اور مسائل کے حل کیلئے تحریک چلائی جائے گی۔


