خضدار، دو قبائل کے درمیان تنازعہ، مذاکرات کے بعد مورچے خالی کر دیئے گئے

خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں شیخ مینگل اور محمد زئی مینگل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل بلوچ کی سربراہی میں مذاکراتی وفد کی ملاقات،یقین دہانی پر مورچے خالی کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے وڈھ میں شیخ مینگل اور محمد زئی مینگل قبائل ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوگئے اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،گزشتہ شب کو وڈھ انتظامیہ اور رئیسانی معتبرین کی طرف سے دونوں اقوام کے درمیان تنازے کے حل کے لیے مذاکرات ہوئے تھے تاہم ذرائع کے مطابق مذاکرات ناکام ہوئے تھے اہل علاقہ نے اپیل کی تھی کہ ضلعی انتظامیہ علمائے کرام اور مینگل اقوام کے دیگر قبیلوں سے اپیل ہے کہ تنازے کے حل کے فوری ثالثی کا کردار ادا کریں۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمدبلوچ کے مطابق گزشتہ روز اے سی خضدار جمیل بلوچ کی سربراہی میں مذاکراتی وفد نے دونوں فریقین سے مذاکرات کئے جس پر دونوں فریقین نے مورچوں کو خالی کرنا شروع کردیاانتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ انتظامیہ کے مطابق پہاڑی سلسلے پر سیکورٹی فورس تعینات کیا جارہا ہے مذاکراتی وفد میں تحصیلدار وڈھ بلند خان ایس ایچ او محمد طفیل مینگل لائن انچارج محمد فاروق مینگل ہیڈ کانسٹیبل عنایت اللہ دینارزئی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں