سیاسی قیادت کو نیب کا ناجائز ڈر ختم کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا، شوکت ترین
اسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ سمیت دیگر تمام وزارتوں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا ڈر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نیب پر زیادہ بات نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ پہلے بات کی تو نیب نے نوٹس جاری کردیا تھا۔
شوکت ترین نے کہا کہ جب ہر کسی کو نیب کا خوف ہے تو دونوں طرف کی سیاسی قیادت کو مل بیٹھنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے یہ ناجائز ڈر ختم ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتوں میں نیب کا ڈر دیکھتا ہوں، سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کو احتساب کا ناجائز ڈر ختم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments


